مقبول خبریں
کراچی کے سمندر میں نایاب وہیل شارک دیکھی گئی، ویڈیو وائرل
کراچی میں چرنا آئی لینڈ کے قریب سمندر میں نایاب وہیل شارک کیساتھ غوطہ خوروں کی ویڈیو سامنے آگئی۔
پاکستان بوٹ ریلی اینڈ فشنگ ایسوسی ایشن (پی بی آر ایف) کے مطابق سمندر میں غوطہ خوری کے دوران یہ نایاب وہیل شارک دیکھی گئی، جس کی غوطہ خوروں نے کیمرے کی مدد سے ویڈیو بنائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 56 فٹ لمبی وہیل مچھلی کا ڈھانچہ کراچی میں سڑک کنارے موجود
وہیل شارک کے قریب تیراکی پاکستان بوٹ ریلی کے غوطہ خور منان شیخ نے کی جبکہ فاضل ٹپال نے وہیل شارک کے جسم کو چھوا اور اس کی دم کو پکڑا۔
Whale Shark spotted near Churna Island..
Pakistan Boat Rally & Fishing Association members recorded memorable scene#Pakistan #whaleshark #MarineLife pic.twitter.com/dVcoaqOgKM
— Ali Hasan 🏅 (@AaliHasan10) August 19, 2024
پاکستان بوٹ ریلی اینڈ فشنگ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ غوطہ خور اس وہیل شارک کے ساتھ 20 منٹ تک تیراکی کرتے رہے، وہیل شارک اور ڈولفن سمیت مختلف اقسام کی سمندری حیات موسم سرما یا مون سون کے بعد خوراک کی تلاش میں چرنا آئی لینڈ اور کبھی کبھار مبارک ویلیج کا رخ بھی کرتی ہیں۔