جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ملک میں سونا مہنگا ہوگیا

16 اگست, 2024 14:51

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ مزید 300 روپے مہنگا ہکر 2 لاکھ 57 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 256 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 20 ہزار 936 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قدر 50 روپے اضافے کے ساتھ 2900 روپے پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ منڈی میں دن کے دوران 7 ڈالر اضافے سے سونے کا بھاؤ 2461 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کے نرخ میں 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top