جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

خواتین ڈاکٹرز اور طالب علم رات میں باہر جانے سے گریز کریں، ایڈوائزری جاری

14 اگست, 2024 14:31

بھارت کے ایک کالج نے خواتین ڈاکٹروں کو رات میں باہر جانے سے گریز کرنے کی ایڈوازری جاری کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسام کے سلچر میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل (ایس ایم سی ایچ) نے خواتین ڈاکٹروں، طالب علموں اور اسٹاف کو رات کے وقت کم آبادی والے علاقوں میں باہر جانے سے گریز کرنے کی ایڈوائزری جاری کی تھی۔

انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل کے دستخط سے جاری ایڈوائزری میں خواتین اسٹاف سے کہا گیا کہ وہ دیر رات یا غیر معمولی اوقات میں کیمپس اور ہاسٹل سے باہر نہ نکلیں۔

ایڈوائزری میں خواتین ڈاکٹروں اور طالب علموں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اجنبیوں یا مشکوک نوعیت کے افراد کے ساتھ میل جول رکھنے سے گریز کریں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ ایڈوائزری کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں ایک ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے خلاف جاری احتجاج کے پیش نظر جاری کی گئی تھی۔

اس ایڈوائزری کو طلباء کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور بہت سے لوگوں نے اسے خواتین مخالف” قرار دیا۔

طلباء نے کہا کہ حکام کو کیمپس میں سیکورٹی انتظامات کو بہتر بنانا چاہئے بجائے کے خواتین ڈاکٹر، طالب علموں اور استاف کو اپنے کمروں میں رہنے کے لئے کہا جائے۔

ڈاکٹر ایسوسی ایشن، طلبا اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد حکام نے ایڈوائرزی منسوخ کردی ہے۔

حکام کے مطابق بھارت کے نیشنل میڈیکل کمیشن کے اصولوں اور حکومت کی ہدایات کے بعد جلد ہی اس سلسلے میں ایک نئی ایڈوائزری جاری کی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top