جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسکول پر بمباری؛ حماس نے اسرائیلی فوج کے الزامات مسترد کردیے

11 اگست, 2024 18:02

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کے اسکول پر بمباری کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد کی شہادت پر اسرائیلی الزامات کو مسترد کردیا۔

مزاحمتی گروپ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج نے اپنی ہزیمت مٹانے کیلئے غزہ کے اسکول پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے، اسرائیل پر دنیا بھر میں اسکول پر بمباری کی مذمت کی گئی تو صہیونی افواج نے حماس پر الزام عائد کردیا۔

صہیونی فوج نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسکول کے احاطے میں حماس نے "کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر” قائم کیا تھا جبکہ اس حملے میں حماس اور اسلامی جہاد کے 19 جنگجو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کو حماس نے مسترد کردیا۔

مزید پڑھیں: غزہ کے اسکول پر اسرائیلی حملے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید

حماس نے مزید کہا کہ "قابض حکومت [غزہ میں] ہونے والے ہر قتل عام کے بعد اپنے میڈیا کے ذریعے جھوٹ پھیلاتی ہے تاکہ بھیانک جرائم کا جواز پیش کیا جا سکے۔

دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے اور مذاکرات کے دوران بمباری کو گھناؤنا جرم اور غداری قرار دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top