جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یومِ آزادی؛ ارشد ندیم کی تصویر کیساتھ خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری

10 اگست, 2024 17:35

پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر عزم استحکام کے عنوان سے خصوصی ‘ڈاک ٹکٹ’ جاری کردیا گیا۔

جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کیلئے گولڈ میڈل لانے والے ارشد ندیم کی ‘ڈاک ٹکٹ’ پر تصویر لگا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

ڈاک ٹکٹ کو عزم استحکام کا عنوان دیا گیا ہے جو ملک کی ترقی اور استحکام کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، اس ٹکٹ میں مینار پاکستان کی تصویر کو شامل کر کے پاکستان کی آزادی کی جدوجہد اور اس کی علامتی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اولمپکس چیمپئین ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا

ڈاک حکومت پاکستان کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر جاری کردہ ڈاک ٹکٹ آنے والی نسلوں کو پاکستان کی آزادی کی جدوجہد، قربانیوں اور حکومت پاکستان کی ملکی استحکام کے لئے جدوجہد اور عزم سے آگاہ کرے گا۔

مزید پڑھیں: ارشد ندیم بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے

واضح رہے کہ جیولین تھرو اسپشلسٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر فاصلے پر نیزہ پھینک کر نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top