جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حکومت کا بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

10 اگست, 2024 15:21

وفاقی حکومت نے بھیک مانگنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارت خانے میں سعودی سفیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران وزیر داخلہ نے سعودی سفیر کو یقین دلایا کہ وہ سعودی عرب جانے والے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بھکاریوں کیخلاف سندھ اسمبلی پر قرارداد جمع

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ملک بھر میں بھکاریوں کو سعودی عرب بھیجنے والے مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرے۔

سعودی سفیر سے ملاقات میں وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ مافیا پاکستان کا امیج خراب کر رہا ہے، البتہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے لئے بہت احترام رکھتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top