جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حزب اللہ نے ایک مرتبہ پھر اسرائیلی آئرن ڈوم کو نشانہ بناڈالا

09 اگست, 2024 19:00

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں میں اسرائیلی فوجی تنصیبات حملے کردیے۔

مزاحمتی گروپ کی جانب سے جاری کردہ مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی گلیلی کے علاقے منوت موشاف میں اسرائیلی فوجی چوکی کو نشانہ بنایا جس میں متعدد آئرن ڈوم میزائل اور بنکرز کو نقصان پہنچا۔

حزب اللہ نے کہا کہ راکٹ حملہ جنوبی لبنان کے گاؤں دوئیر پر اسرائیلی حملے کا بدلہ ہے، آئندہ بھی اسرائیلی فوجی کو کرارا جواب ملے گا۔

مزید پڑھیں: نیتن یاہو بلاآخر معافی مانگنے پر مجبور، مگر کیوں؟

دریں اثنا لبنانی مزاحمتی جنگجوؤں نے برانیت بیرکوں پر برکان میزائلوں سے حملہ کیا، جس سے اس جگہ کو نقصان پہنچا اور وہاں ایک بڑی آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی جنوبی لبنان کے گاؤں ایطرون پر اسرائیلی حملے کے جواب میں کی گئی۔

حزب اللہ نے کہا کہ اس کے علاوہ دیگر اسرائیلی مقامات کو بھی نشانہ بنایا، جن میں مقبوضہ لبنان کی کفار شوبا پہاڑیوں میں السمقا سائٹ، رمیم بیرک اور المالکیہ سائٹ شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top