جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حسینہ واجد بنگلادیش کب جائیں گی؟ بیٹے نے بڑا دعویٰ کردیا

09 اگست, 2024 13:18

بنگلادیش کا سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے وزارت عظمیٰ عہدے سے مستعفی ہونے کے چند روز بعد بیٹے نے بڑا دعویٰ کردیا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد نے کہا کہ والدہ بنگلادیش کے آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گی یا نہیں، یہ بات اب تک حتمی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سیاست میں دلچسپی نہیں لیکن بنگلادیش کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے لیڈرشپ کی شدید کمی محسوس کی ہے۔

سجیب واجد کا کہنا تھا کہ والدہ حسینہ واجد ابھی عارضی طور پر بھارت میں مقیم ہیں لیکن الیکشن کے وقت وہ دوبارہ بنگلادیش روانہ ہوں گی۔

انہوں نے یقین دلایا کہ بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد شیخ حسینہ واجد وطن واپس جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

‘ویرات کوہلی’ بھی بنگلادیش میں حسینہ واجد مظاہروں میں شریک، ویڈیو وائرل

حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ سے وابستہ 29 افراد کی لاشیں برآمد

انٹرویو کے دوران سجیب واجد نے کہا کہ عوامی لیگ انتخابات میں حصہ لے گی اور نمایاں کامیابی حاصل کرے گی اور اگر ضرورت پڑی تو باضابطہ طور پر سیاست میں بھی قدم رکھ سکتا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بنگلادیش میں طلبا تحریک کی جانب سے تختہ الٹنے کے بعد شیخ حسینہ واجد وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہوکر بھارت فرار ہوگئی تھیں اور جب سے ان کی بیرون ملک سیاسی پناہ لینے کی خبریں بھی زیر گرش ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top