جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سکھر میئر کا ارشد ندیم کو سونے کا تاج دینے کا اعلان

09 اگست, 2024 12:18

سکھر کے میئر ارسلان اسلام شیخ نے اعلان کیا ہے کہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو سکھر پہنچنے پر سونے کا تاج پیش کیا جائے گا۔

ایک بیان میں ارسلان شیخ نے کہا کہ یہ فیصلہ سکھر کے عوام کی نیک خواہشات کے جواب میں کیا گیا ہے جو اپنے قومی ہیرو کو خراج تحسین پیش کرنے کے خواہشمند ہیں۔

میئر سکھر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سکھر میں زیر تعمیر نئے اسپورٹس اسٹیڈیم کا نام ایتھلیٹ کی غیر معمولی کامیابیوں کے اعتراف میں "ارشد ندیم اسٹیڈیم” رکھا جائے گا۔

سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر کا کہنا تھا کہ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر ارشد ندیم  نے پوری قوم کو بے حد خوش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گولڈ میڈل کے ساتھ 14 اگست منائیں گے، ارشد ندیم

ارسلان شیخ نے ارشد ندیم کو سکھر آنے کی ذاتی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ عوام ایتھلیٹ کو سونے کے تاج سے نوازنے کے موقع کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کے مینز جیولن تھرو اوینٹ کے فائنل میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے 40 بعد ملک کے لیے گولڈ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top