جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آصف مرچنٹ سے متعلق پاکستان سے کوئی بات نہیں ہوئی، امریکا

08 اگست, 2024 16:30

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستانی شہری آصف مرچنٹ سے متعلق پاکستان سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ملر سے پوچھا گیا کہ کیا آصف مرچنٹ پر فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے امریکہ کی پاکستانی حکام سے کوئی بات چیت ہوئی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے پاکستانی شہری آصف مرچنٹ پر امریکی سیاست دانوں اور سرکاری عہدیداروں کے قتل کی ایرانی سازش میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں فرد جرم عائد کرنے کے بارے میں اسلام آباد کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا میں سیاستدانوں کے قتل کی سازش کے الزام میں پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد

امریکی الزام کے مطابق ایک مجرمانہ شکایت کے مطابق 46 سالہ آصف مرچنٹ نے 2020 میں ایران کے پاسداران انقلاب کے اعلی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے جواب میں اس سازش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے امریکہ میں لوگوں کو بھرتی کرنے کی کوشش کی تھی۔

خیال رہے کہ عدالتی ریکارڈ کے مطابق ایک وفاقی جج نے انہیں 16 جولائی کو حراست میں لینے کا حکم دیا تھا۔ منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق محکمہ انصاف (ڈی او جے) نے ان پر فرد جرم عائد کی ہے۔

ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ آج بات کرنے کے لئے کوئی بات چیت نہیں کی، لیکن ہم واضح ہیں کہ امریکہ اپنے عوام بشمول غیر ملکی عہدیداروں کو ایران سے پیدا ہونے والے خطرات سے بچانے کے لئے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top