جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی جنرل اسٹاف اپنے ہی سائے سے خوف کا شکار

08 اگست, 2024 09:49

قابض اسرائیلی افواج (آئی او ایف) کے ایک اعلیٰ افسر نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی جنرلز اپنے ہی سائے سے خوف کا شکار ہونے لگے۔

اسرائیلی ویب سائٹ سروگیم کے مطابق اسرائیلی قابض افواج (آئی او ایف) کے ایک اعلیٰ افسر نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ پر 10 ماہ سے جاری اسرائیل کی جنگ کے باوجود غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی آدھی ٹیم اپنی شہید کمانڈر کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے قابض اسرائیلی افواج (آئی او ایف) کے خلاف مؤثر طریقے سے نمٹ رہی ہے۔

افسر نے مزید کہا کہ اسرائیلی جنرلز اسٹاف ’اپنے ہی سائے سے ڈرتے ہیں‘ اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہ اسی وجہ سے اسرائیلی افواج یمن پر حملہ کرنے سے ہچکچا رہا ہے اور لبنان میں اسلامی مزاحمت کو نشانہ بنانے میں محتاط ہے۔

مزید پڑھیں:حزب اللہ، حماس کا خوف؛ اسرائیل نے زیر زمین اسپتال فعال کرنے پر مجبور

افسر نے یہ بھی نوٹ کیا ہے کہ قابض اسرائیلی افواج (آئی او ایف) کے اندر ایک عام خیال یہ ہے کہ مزاحمتی گروہوں کو شکست دینا نا ممکن ہے۔

انہوں نے وضاحت کی ہے کہ زیادہ تر قابض افسران کا خیال ہے کہ فوج کا کردار راؤنڈ کے درمیان کا وقت بڑھانا ہے اور میں یقینا اس مفروضے سے انکار کرتا ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top