جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حزب اللہ، حماس کا خوف؛ اسرائیل نے زیر زمین اسپتال فعال کرنے پر مجبور

07 اگست, 2024 20:10

حزب اللہ اور حماس کے خوف نے اسرائیل کو زیر زمین قائم عارضی اسپتال دوبارہ فعال کرنے پر مجبور کردیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے مزاحمتی تنظیموں اور ایران کی جانب سے حملے کے پیش نظر اسرائیلی شہر حیفہ میں قائم زیر زمین عارضی اسپتال دوبارہ فعال کردیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عارضی طور پر قائم کیے گئے اسپتال میں سیکڑوں کی تعداد میں مریضوں کے بیڈز لگائے گئے ہیں تاکہ ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جاسکے۔

مزید پڑھیں: فلسطینی قیدیوں سے زیادتی؛ اسرائیلی ٹی وی چینل نے ہی فوجیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اسپتال جس جگہ بنایا گیا ہے وہ ایک پارکنگ پلازہ کے طور پر استعمال ہوتی ہے جسے 2006 میں اسرائیل اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے درمیان ہونے والی جنگ کے دوران اسرائیل کے رمبام میڈیکل سینٹر نے بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد حماس کے نئے سربراہ مقرر

خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے ممکنہ حملے کے بعد زخمی ہونے والوں اور دیگر اسپتالوں میں زیر علاج افراد کو یہاں منتقل کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ حماس سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایران اور اس کے اتحادی مزاحمتی قوتوں نے اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کررکھا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top