جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس کون؟

07 اگست, 2024 10:20

ڈھاکہ: بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے ملک سے فرار کے بعد ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ مقرر ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عبوری حکومت کے قیام کا فیصلہ ایوان صدر میں مشاورتی اجلاس میں ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور طلبہ تحریک کے رہنما بھی شریک تھے۔ عبوری حکومت کے باقی ارکان  کا فیصلہ مختلف سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

ڈاکٹر محمد یونس کون ہیں؟

بنگلہ دیش میں مائیکرو فنانسنگ کے بانی 84 سالہ ڈاکٹر محمد یونس کو لاکھوں افراد کو غربت سے نکالنے کی بنیاد پر سراہا جاتا ہے اور بنگلہ دیش کے عوام میں ان کا خاص احترام پایا جاتا ہے۔

محمد یونس 1974 میں یونیورسٹی آف چٹاگانگ میں معیشت کے استاد تھے۔ یہ وہی دور تھا جب بنگلہ دیش بدترین قحط سالی کا شکار تھا جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسی دور میں محمد یونس نے کثیر آبادی والے اپنے ملک میں بہتری کے لیے راستے تلاش کرنا شروع کیے تھے۔

مزید پڑھیں:‘بنگلہ دیش پر حسینہ واجد کو سول ڈکٹیٹر شپ لے ڈوبی’

خیال رہے کہ شیخ حسینہ واجد کی ملک سے فرار کے بعد بنگلادیشی طلبہ تحریک نے ملک میں فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار کیا تھا جب کہ ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top