جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عراق میں یکم صفر کل جبکہ پاکستان میں پرسوں پہلی صفر ہوگی

05 اگست, 2024 23:11

پاکستان میں یکم صفر 1446 ہجری کا چاند نہیں آیا جب کہ عراق میں آج صفر المظفر 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے۔

عراق میں یکم صفر 6 اگست 2024 جبکہ پاکستان میں یکم صفر 7 اگست 2024 کو ہوگی۔

اس بار اربعین امام حسین ع عراق میں پاکستان سے ایک دن پہلے 25 اگست بروز اتوار جب کہ پاکستان میں 26 اگست بروز پیر کو منایا جائےگا۔

یاد رہے شہدائے کربلا کا چہلم یعنی اربعین حسینی دنیا بھر مین انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس دن دنیا بھر میں عاشقان اہل بیت رسول ؑ جلوس عزا و مجالس عزا کا انعقاد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیںایران آج اسرائیلی حملوں کا جواب دے سکتاہے، امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

عراق میں یکم صفر سے 20 صفر تک نجف تا کربلا اربعین واک ’’ مشی‘‘ کی جاتی ہے جو ایک انتہائی منفرد عمل ہے۔ اس دوران بچے ، بوڑھے ، خواتین و جوان نجف سے کربلا تک پیدل سفر کرتے ہیں اور ان کی سہولت کیلئے تمام راستے قیام و طعام کیلئے سبیلیں اور موکب لگائے جاتے ہیں۔

پاکستان میں بھی اس دن لوگ شہدائے کربلا کی یاد میںاپنے گھروں سے مرکزی ماتمی جلوسوں میں شامل ہونے کیلئے پیدل سفر کرتے ہیں اوررسول خدا ﷺ کو ان کے شہید نواسے امام حسینؑ ان کی آل ؑ اور اصحاب کا پرسہ و تعزیت پیش کرتے ہیں۔

پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے شرکاء جلوس کی سیکیورٹی کیلئے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے جاتے ہیں ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top