جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فوجی الٹی میٹم کے بعد بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد مستعفی ہوگئیں

05 اگست, 2024 14:21

ڈھاکہ: بنگلا دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف عوامی احتجاج کے بعد وزیر اعظم حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد مستعفیٰ ہوگئیں جس کے بعد حسینہ واجد فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنگلا دیش سے بھارت روانہ ہوئی۔

آج پیر کی صبح بنگلادیشی حکومت کی جانب سے کرفیو نافذ کرنے کے بعد آرمی نے شیخ حسینہ واجد کو الٹی میٹم دیا تھا کہ وہ جتنی جلد ہوسکے اقتدار چھوڑ دیں۔

مزید پڑھیں:حسینہ واجد نے طلبہ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے، عدالتی فیصلہ قبول کرنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ شیخ حسینہ واجد 19 سال سے بر سر اقتدار دنیا کی طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے والی خاتون سیاستدان ہیں۔

اتوار کو مظاہروں میں شدت کے بعد بنگلا دیش کے آرمی چیف جنرل وقیر الزمان نے اپنے بیان میں کھل کر بتا دیا تھا کہ وہ بنگلا دیش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بنگلادیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نے جی ٹی وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طلبا خیریت سے ہیں۔ ہر لمحے صورتحال تبدیل ہورہی ہے۔

گزشتہ روز بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنی حکومت کیخلاف مظاہرے کرنے والے طلبا کو دہشت گرد قرار دیکر کچل دینے کی دھمکی دیدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش میں طلبا نے سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کردیا اور اس دوران پرتشدد مظاہروں میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے سڑکوں پر پُرتشدد مظاہرے کرنے والے طلبا نہیں بلکہ دہشت گرد قرار دیکر اپیل کی ہے کہ میرے ہم وطن انہیں کچل دیں گے۔

حسینہ واجد نے مزید کہا کہ ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کے نام پر تھانوں پر حملے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور بے امنی پھیلانے والے ملک کے استحکام اور ترقی کے دشمن ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top