مقبول خبریں
کنسرٹ میں گلوکاری پھر عمرہ ادائیگی؛ آئمہ بیگ تنقید کی زد میں
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ عمرے کی ادائیگی اور کنسرٹ میں شرکت کے بعد تنقید کی زد میں آگئیں۔
فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے سعودی عرب کی میوزیکل نائٹ میں پرفارمنس کے بعد اپنے عُمرے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس پر انہیں صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
سعودی عرب میں جدہ سیزن کے تحت پاکستان اور انڈونیشیا میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا گیا، جس پر مداح پہلے ہی ناراض تھے تاہم اب میوزک کنسرٹ میں شرکت کے بعد گلوکارہ کی عمرے ادائیگی پر جانے کی تصاویر نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔
مزید پڑھیں: کیا آئمہ بیگ نے پاکستان چھوڑ دیا ہے؟
جدہ میں منعقدہ میوزیکل نائٹ میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ، بلال سعید، سونو ڈانس گروپ اور انڈونیشیا کی گلوکارہ لیڈی را را نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
کئی میڈیا پلیٹ فارمز پر میوزیکل نائٹ کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں آئمہ بیگ کو اپنے مقبول گانوں پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: ماروہ حسین کا ہمسفر کون؟ راز سے پردہ اٹھ گیا
دوسری جانب میوزیکل نائٹ میں پرفارم کرنے بعد اداکارہ نے عمرے کی سعادت بھی حاصل کی اور تصاویر شیئر کیں، جس میں انہیں خانہ کعبہ کو چُھوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
صارفین نے گلوکارہ سے سوال کیا کہ پہلے آپ نے جدہ میں پرفارم کیا اور پھر عُمرہ کرنے پہنچ گئیں، اب یہ سب کرکے کونسا پیغام دینا چاہ رہی ہیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram