جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چیمپئینز ٹرافی 2025؛ وارم اَپ میچز سمیت ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر

04 اگست, 2024 17:13

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ٹیموں کے وارم اَپ میچز سمیت ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جانے والی چیمپئینز ٹرافی 2025 کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک ہوگا، جس کیلئے ڈرافٹ شیڈول جاری منظر عام پر آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 سے 18 فروری تک سات دن کا وقفہ یعنی سپورٹ پیریڈ کے طور پر مختص کیا گیا ہے، جس میں ٹیمیں وارم اَپ میچز میں حصہ لیں گی جبکہ میڈیا اور تشہیری سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی 2025؛ پاک بھارت میچ کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی

اسی طرح 10 مارچ کو فائنل کیلئے ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ آخری بار سال 2017 میں انگلینڈ میں منعقد ہوا تھا جس میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی بورڈ کے نائب صدر کا بڑا بیان آگیا

دوسری جانب میگا ایونٹ سے قبل پاکستان 8 سے 14 فروری تک نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پر مشتمل سہ فریقی سیریز کی میزبانی کرے گا جس کے تمام میچز ملتان شیڈول ہیں۔

:ڈرافٹ شیڈول

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ؛ 19 فروری

بنگلادیش بمقابلہ بھارت؛ 20 فروری

افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقا؛ 21 فروری

انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا؛ 22 فروری

نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت؛ 23 فروری

پاکستان بمقابلہ بنگلادیش؛ 24 فروری

انگلینڈ بمقابلہ افغانستان؛ 25 فروری

آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا؛ 26 فروری

بنگلادیش بمقابلہ نیوزی لینڈ؛ 27 فروری

آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان؛ 28 فروری

پاکستان بمقابلہ بھارت؛ تکم مارچ

انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقا؛ 2 مارچ

پہلا سیمی فائنل؛ اے ون بمقابلہ بی ٹو

دوسرا سیمی فائنل؛ بی ون بمقابلہ اے ٹو

فائنل؛ اتوار، 9 مارچ

پیر، 10 مارچ، ریزرو ڈے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top