جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جرمن سیاح کو بھی لٹ گیا، ڈاکوؤں تشدد کا نشانہ بھی بناڈالا

03 اگست, 2024 18:00

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ڈاکوؤں نے جرمن سیاح کو لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ کے قریب جرمن سیاح سے واردات کے بعد ڈاکوؤں نے مارا پیٹا جس پر پولیس نے فلوریان کی مدعیت مقدمہ درج کرلیا۔

جرمن باشندے نے اپنی ایف آئی آر میں موقف اپنایا کہ جرمن سیاح گلدشت ٹاؤن کے قریب واقع ایک پارک میں کیمپ لگاکر سو رہا تھا کہ 2 مشتبہ افراد نے سیاح سے 2 آئی فون، 500 امریکی ڈالر اور 5 ہزار پاکستانی کرنسی اور کیمرہ وغیرہ لے گئے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں گائے کا ریپ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پولیس نے مشتبہ افراد کا سراغ لگانے کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کا استعمال کر رہے ہیں۔

دریں اثناء ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) آپریشنز محمد فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top