جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایرانی حملے کا خدشہ؛ اسرائیل کے کابینہ وزراء کو سیٹلائٹ فون تھمادیئے گئے

03 اگست, 2024 18:36

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایرانی حملے کے پیش نظر اسرائیلی حکومت نے کابینہ وزراء کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نتن یاہو انتظامیہ نے ایران کے جوابی حملے کے پیش نظر کابینہ کے وزراء کی سیکورٹی سخت کرتے ہوئے انہیں سیٹلائٹ فون کے ذریعے رابطے کرنے کا کہا گیا ہے۔

قبل ازیں صہیونی ایجنسی شین بٹ نے کابینہ کے وزراء کی رفت و آمد کو محدود کرتے ہوئے کہا تھا کہ انٹیلی جنس ادارے کو مطلع کیے بغیر کوئی سفر نہ کریں۔

مزید پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کی شہادت؛ پاسداران انقلاب کا بیان سامنے آگیا

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق نئی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حماس سربراہ کو شارٹ رینج پروجیکٹائل (کم فاصلے سے مار کرنے والے) میزائل حملے سے نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ میزائل حملے میں 7کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسماعیل ہنیہ پر حملہ کیسے ہوا؟ حماس رہنما نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا

خیال رہے کہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو تہران میں اس وقت شہید کیا گیا جب وہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف میں شرکت کے لیے ایران کے دارالحکومت میں موجود تھے۔

دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت بم پھٹنے سے ہوئی، وہ تہران کی جس رہائشگاہ پر موجود تھے اس کمرے میں بم پہلے سے نصب کیا گیا تھا اور دھماکا ریموٹ کنٹرول سےکیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top