جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

37 گرام ہیروئن اسمگل کرنے کے جرم میں شہری کو پھانسی دے دی گئی

03 اگست, 2024 16:29

سنگاپور میں 36.93 گرام ہیروئن اسمگل کرنے کے الزام میں 45 سالہ ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

سینٹرل نارکوٹکس بیورو نے جمعے کے روز کہا کہ 45 سالہ شخص کو 15 گرام خالص ہیروئن کی اسمگلنگ کے جرم میں چانگ جیل میں پھانسی کی سزا دے دی گئی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس شخص کو فروری 2019 میں سزائے موت سنائی گئی تھی، بعد ازاں ان کی رحم کی قانونی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

مزید پڑھیں:مچھلیوں میں نشہ آور منشیات پائے جانے کا انکشاف

سنگاپور کے قانون کے تحت جو منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف قانون کے مطابق 500 گرام (17.6 اونس) بھنگ اور 15 گرام (0.5 اونس) ہیروئن کی اسمگلنگ کے جرم میں مجرم قرار دیے جانے والے کسی بھی شخص کو سزائے موت دی جائے گی۔

اس شخص کے اہل خانہ کی درخواست پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس معاملے کی شناخت اور تفصیلات کو نجی رکھا تھا۔

نارکوٹکس بیورو کا کہنا ہے کہ ‘قانون کے تحت ان کو مکمل قانونی کارروائی دی گئی اور پورے عمل کے دوران قانونی مشیر ان کی نمائندگی کرتے رہے۔

فروری میں سنگاپور نے بنگلہ دیشی شہری احمد سلیم کو پھانسی دے دی تھی، جو 2019 کے بعد قتل کے جرم میں سزا پانے والا پہلا شخص ہے۔

سنگاپور کے حکام نے 2020 میں کووڈ 19 وبائی مرض کے عروج کے دوران سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا تھا، لیکن منشیات سے متعلق جرائم کے لئے سزائے موت کو ختم کرنے کے مطالبے کے باوجود 2022 میں پھانسی دوبارہ شروع کردی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top