جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ملک میں سونے کے دام کم ہوگئے

03 اگست, 2024 15:59

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں تولہ سونا 500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 56 ہزار 800 روپے پر آگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے گھٹ کر 2 لاکھ 20 ہزار 165 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قدر 2900 روپے پر مستحکم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونا یکدم 2400 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 57 ہزار 300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں بڑی کمی

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں دن کے دوران 15 ڈالر سستا ہو کر سونے کا  بھاؤ 2443 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top