جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان کا کرغزستان سے کوئلہ درآمد کرنے پر غور

03 اگست, 2024 13:42

وفاقی حکومت کرغزستان سے کوئلہ درآمد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان بجلی کی پیداوار کے لئے کرغزستان سے کوئلہ درآمد کرنے پر غور کر رہی ہے جب تک کہ پاور پلانٹس کو تھر کوئلے میں منتقل نہیں کیا جاتا۔

کرغیز نائب وزیر توانائی تالیبیک بیگازیف نے کاسا 1000 منصوبے کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ 2026 کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔

تالیبیک بیگازیف اپنے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سے ٹیلی فون پر بات چیت میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور کرغز حکام کے درمیان گفتگو میں کرغز جمہوریہ سے پاکستان کو کوئلے کی فراہمی اور سردیوں میں کاسا 1000 کے ذریعے پاکستان سے کرغزستان کو بجلی کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

قبل ازیں پاکستان کی جانب سے کاسا 1000 نیٹ ورک سے موسم سرما میں کرغزستان کو بجلی کی پیشکش کی گئی تھی۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top