جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے چند گھنٹوں بعد اسرائیل کا بڑا اعلان

02 اگست, 2024 19:10

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے محض چند گھنٹوں بعد اسرائیل نے بڑا دعویٰ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد دیف کی شہادت کے بعد ایک اور مزاحمتی تحریک اسلامک جہاد موومنٹ کے ہتھیار بنانے والے یونٹ کے نائب سربراہ محمد الجعبری کو غزہ میں ایک فضائی حملے میں شہید کردیا گیا ہے۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا کہ محمد الجعبری اسلامک جہاد کو اسلحے کی تیاری کیلئے فنڈز مہیا کرنے، میزائل اور انفرا اسٹریکچر کی تیاری میں فعال کردار ادا کرتے تھے۔

مزید پڑھیں: حماس کے فوجی سربراہ محمد دیف بھی فضائی حملے میں شہید، اسرائیل کا بڑا دعویٰ

دوسری جانب مزاحمتی تحریک نے اپنے کمانڈر کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی تصدیق نہیں کی۔

قبل ازیں حماس کے سربراہ کو ایران میں 31 جولائی کو قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا تھا، وہ تہران میں نو منتخب صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے موجود تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top