جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ہربھجن کی پاکستان مخالف پوسٹ! صحافی سے بدتمیزی، سوشل میڈیا پر وائرل

02 اگست, 2024 17:08

سابق بھارتی اسپنر و کمنٹیٹر ہربھجن سنگھ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان مخالف پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا کی زینت بن گئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر گزشتہ روز مقامی صحافی نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور ہربھجن کی گیندبازی پر شاہد آفریدی کے 4 چھکوں کی تصویر لگائی جس پر سابق بھارتی کرکٹر برہم ہوگئے۔

ہربھجن نے پوسٹ میں ایک تصویر بھی شیئر کی جو معروف اخبار کی تھی، جس میں مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کی تصویر اور کرکٹ کا تاریک ترین دن کے نام سے سرخی لگی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی بورڈ کے نائب صدر کا بڑا بیان آگیا

انہوں نے صحافی فرید خان کی ٹوئٹ پر نہایتی ہتک آمیز رویہ اپناتے ہوئے جواب دیا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے لیکن اس مسئلہ کیا ہے میں تمہیں بتاتا ہوں! یہاں سے (ایف) ہوجاؤ، تمہیں ایف کا مطلب تو سمھ آگیا ہوگا یا سمجھاؤں۔

براہ کرم (ایف) کا یہ مطلب نہ سوچیں! آپ جانتے ہیں میں کیا کہنا چاہ رہا ہوں۔

ہربھجن سنگھ نے انگریزی لفظ کا استعمال کرتے ہوئے ذو معنیٰ جملے ادا کیے جس پر انہیں مداحوں نے شدید ٹرول کیا جبکہ کچھ بھارتی سائٹس یہاں بھی اسپنر کے دفاع میں سامنے آئیں۔

1

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top