جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گہرے پانی میں رپورٹنگ نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر کی ویڈیو وائرل

01 اگست, 2024 18:16

لاہور میں بارش کی رپورٹنگ کے دوران خاتون رپورٹر کی گہرے پانی میں کھڑے ہوکر ناضرین کو اَپ ڈیٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور کے علاقے فیروز پور میں دوران رپورٹنگ خاتون رپورٹر نے سینے تک موجود گہرے پانی کھڑے ہوکر صورتحال سے آگاہ کررہی ہیں۔

اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو کچھ صارفین نے رپورٹر کی اس حرکت کو بیوقوفی قرار دیا تو کسی نے ٹی وی چینلز کی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب لاہور میں تین گھنٹوں کے دوران 350 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس سے 44 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا جبکہ 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top