مقبول خبریں
سونا مزید مہنگا ہو کر ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
پاکستان میں تولہ سونے کی قیمت حالیہ اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا آج 1400 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 54 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1201 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 18 ہزار 536 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی 2900 روپے پر مستحکم رہی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ بازار میں دن کے دوران 17 ڈالر کے اضافے سے سونے کا نرخ 2432 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔