جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حماس کے فوجی سربراہ محمد دیف بھی فضائی حملے میں شہید، اسرائیل کا بڑا دعویٰ

01 اگست, 2024 16:07

صیہونی افواج نے فضائی میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے فوجی سربراہ محمد دیف کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے اس کے پاس انٹیلیجنس کی تصدیق ہے کہ حماس کمانڈر محمد دیف 13 جولائی کو ہونے والے فضائی حملے میں شہید ہوگئے۔

اس حملے میں جنوبی غزہ کے علاقے المواسی میں بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 90 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔

قبل ازیں حملے کے بعد حماس نے کہا تھا کہ غزہ میں حماس کے فوجی کمانڈر محمد دیف اسرائیلی حملے میں بچ گئے اور وہ بلکل ٹھیک ہیں۔

محمد دیف کی شہادت سے متعلق حالیہ اسرائیلی دعوے پر فی الحال حماس کی جانب سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

اسرائیل کا بیروت حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیل نے مبینہ طور پر اسماعیل ہنیہ کو کیسے ٹارگٹ کیا؟

اسرائیلی وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے محمد دیف کی شہادت  کو غزہ میں فوجی اور حکومتی اتھارٹی کے طور پر حماس کو ختم کرنے کے عمل میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

اسرائیل نے محمد دیف کو غزہ کا اسامہ بن لادن قرار دیا اور دعوی کیا کہ مبینہ کامیاب قتل اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ حماس ٹوٹ رہی ہے۔

یواو گیلنٹ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ حماس یا تو خود ہتھیار ڈال دے یا انہیں ختم کر دیا جائے گا، ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک یہ مشن مکمل نہیں ہو جاتا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top