جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل کا بیروت حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ

31 جولائی, 2024 11:50

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبانی دارالحکومت بیروت میں ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے سب سے سینئر کمانڈر کو شہید کردیا ہے۔

صیہونی افواج نے گولان ہائٹس پر حملے کے جواب میں حزب اللہ کے گڑھ پر فضائی حملہ کیا جس میں  حزب اللہ کے سینئر کمانڈر فواد شکر شہید ہوئے۔

اس فضائی حملے اور سینئر کمانڈر کی شہادت کے حوالے سے حزب اللہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، البتہ گزشتہ دنوں ایران کے حمایت یافتہ گروپ نے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان ہائٹس پر ہونے والے راکٹ حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔

رائٹرز کے مطابق خطے کے ایک اور ملک سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فواد شکر کی شہادت اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے کی وجہ سے ہوئی۔

طبی اور سیکیورٹی ذرائع نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ بیروت کے جنوبی مضافات میں اسرائیلی حملے میں دو بچوں سمیت تین شہری بھی ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں اسرائیلی حملے میں شہید

لبنان کے المنار ٹی وی نے لبنان کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ حزب اللہ کی شوریٰ کونسل کے گرد ہونے والے حملے میں 74 افراد زخمی اور تین ہلاک ہو گئے ہیں۔

لبنان کے وزیر خارجہ عبد اللہ بو حبیب نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اسرائیلی حملے کی مذمت کرتی ہے اور اقوام متحدہ میں شکایت درج کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top