جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فلسطینی قیدی کیساتھ زیادتی کیخلاف اسرائیل بھر میں احتجاجی مظاہرے

30 جولائی, 2024 12:51

صیہونی فوجیوں کی جانب سے مظلوم فلسطینی قیدی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر اسرائیل بھر میں احتجاج پھوٹ پڑے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے ایک فلسطینی قیدی کی اجتماعی زیادتی کے متنازع واقعے نے اسرائیل میں بڑے پیمانے پر غم و غصے اور مظاہروں کو جنم دیا۔

اس درندگی سے بھرے واقعے کے باعث اسرائیلی معاشرے میں ایک اہم بحث چھڑ گئی، کچھ گروہوں نے فوجیوں کی حمایت کی جب کہ دوسروں نے اس عمل کی مکمل مذمت کی۔

اسرائیلی پولیس نے ملوث فوجیوں کو حراست میں لے لیا تاہم اس واقعے سے رائے عامہ میں کافی تقسیم پیدا ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ نے اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی

اسلام اور فلسطین مخالف بعض اسرائیلی درندے فوجیوں کے اقدامات کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں جب کہ دیگر نے صورتحال سے نمٹنے پر حکومت اور فوج کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

بین الاقوامی برادری نے بھی اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ فلسطینی خاتون کے لیے مکمل تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top