جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مشی خان کا خلیل الرحمان قمر کو قیمتی مشورہ

29 جولائی, 2024 09:19

معروف ڈرامہ نگار اور ہدایتکار خلیل الرحمان قمر کو اغوا اور اس کے نتیجے میں ہونے والے معاملے پر اداکارہ مشی خان نے قیمتی مشورہ دیا ہے۔

مشی خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے خلیل الرحمان قمر کو تنازعے سے نمٹنے کے حوالے سے ایک مشورہ دیا۔

ویڈیو بیان میں مشی خان نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر کے معاملے کے بعد سوشل میڈیا پر صورتحال بہت خوفناک ہے اور ان کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ توقع کے عین مطابق تھا۔

اداکارہ نے خلیل الرحمان سے مخاطب ہوکر انہیں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب آپ کو کسی پوڈ کاسٹس پر نہیں جانا چاہیے جب کہ پیچیدہ صورتحال کو مزید پیچیدہ نہیں بنانا چاہیے۔

مشی خان کا مزید کہنا تھا کہ خلیل الرحمان قمر کو تھوڑا آرام کرنا چاہیے اور کچھ وقت کے لیے پوڈ کاسٹ کرنے والوں سے ان کے پروگرام میں جانے سے معذرت کرلینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: 

خلیل الرحمان قمر نے سینئر اداکار کو گھٹیا آدمی کیوں قرار دیا؟

خلیل الرحمان قمر کے اغوا، ڈکیتی میں ملوث خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے آپ کو اس صورتحال پر قابو پانا چاہیے، بس آرام کریں اور تھوڑا بریک لیں کیونکہ یہ انٹرویو دینے کے لیے صحیح وقت نہیں۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل خلیل الرحمن کو بہانے سے کہیں بلاکر مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ان سے نقدی رقم اور سامان بھی لوٹ لیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top