جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حسینہ واجد نے طلبہ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے، عدالتی فیصلہ قبول کرنے کا فیصلہ

23 جولائی, 2024 21:23

بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے کوٹہ سسٹم پر سپریم کورٹ کا حکم قبول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں کرفیو کے باعث دارالحکومت ڈھاکا سمیت دیگر شہروں میں حالات پرسکون رہے تاہم انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز بدستور بند ہیں۔

طلبہ نے حسینہ واجد حکومت کو پرتشدد کریک ڈاؤن پر معافی مانگنے اور یونیورسٹیاں دوبارہ کھولنے سمیت 8 مطالبات پورے کرنے کیلئے 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں سنگین حالات خراب ہونے پر فوج نے کنٹرول سنبھال لیا

ایک ہفتے سے جاری مظاہروں میں اب تک 163 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز جمعرات سے معطل ہیں۔

طلبہ کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جس کے تحت سرکاری ملازمتوں کا 30 فیصد حصہ پاکستان کے خلاف 1971 میں بنگلہ دیش کی جنگ آزادی میں حصہ لینے والے سابق فوجیوں کے رشتہ داروں کے لیے مختص کیا گیا تھا۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طلبہ کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے پر کوٹہ ختم کرے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top