جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

افغانستان میں خواتین ذہنی مسائل کا شکار کیوں ہیں؟

23 جولائی, 2024 11:32

اسلام آباد: افغانستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال کے باعث افغان خواتین کو ناقابل برداشت تکالیف کا سامنا ہے۔

افغانستان میں معاشی و انسانی بحران نے حالات مزید گھمبیر بنا دیے،2021 سے خواتین پر روزمرہ امور میں متعدد معاشرتی، معاشی اور تعلیمی پابندیاں لگا ئی جا چکیں ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹس کے مطابق افغانستان میں خواتین پر لگائی جانے والی پابندیوں میں سنگین پابندی خواتین کو تعلیم سے روکنا ہے۔ طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول بند کرکے 10 لاکھ سے زائد لڑکیوں کو تعلیم سے محروم کردیا ہے۔

دوسری جانب لڑکیوں کی یونیورسٹی اور پیشہ ورانہ تعلیم پر قدغن لگا کر غیر اسلامی اور غیر شرعی قرار دیا گیا ہے۔

یونیسیف کے مطابق افغان معیشت کو گزشتہ سال کے دوران 500ملین سے زائد امریکی ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے، افغانستان میں اسکول بند ہونے سے خواتین اساتذہ کی بڑی تعداد بے روزگار ہو گئی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق اساتذہ کو صرف پرائمری اسکولوں میں پڑھانے کی اجازت ہے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو تاحیات پابندی لگانے سے متعلق سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top