مقبول خبریں
مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری
بجلی صارفین پر 30 ارب روپے کا مزید اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی فی یونٹ 2 روپے 11 پیسے مزید مہنگی کرنےکی درخواست نینشل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٰ (نیپرا) میں دائر کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے نےجون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ مانگا ہے جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ سماعت کے بعد کیا جائے گا، من و عن اضافے کا صارفین پر سیلز ٹیکس سمیت تقریباً 30 ارب روپےکا بوجھ پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
50 سے 100 یونٹس استعمال کرنے والوں کیلئے مفت بجلی کا فیصلہ
مہنگی بجلی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری
اس کے علاوہ ذرائع نے مزید بتایا کہ کے الیکڑک نے جون کی ایڈجسٹمنٹ میں نیپرا میں الگ سے درخواست دائر کر رکھی ہے۔
کے الیکڑک نے جون کی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 2 روپے 92 پیسے کا اضافہ مانگا ہے، نیپرا کی جانب سے کے الیکڑک کی درخواست پر 30 جولائی کو سماعت ہوگی۔