جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی بندرگاہ حیفہ میں زور دار دھماکا، یمنی فوج کے ترجمان کا ردعمل

21 جولائی, 2024 18:39

اسرائیل کی مصروف ترین بندگاہ حیفہ میں ایک زور دار دھماکے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے حیفہ میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی تاہم دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

قبل ازیں یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ ساری نے اعلان کیا تھا کہ عرب ملک کی افواج نے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر تل ابیب حکومت کے حملے میں مقبوضہ ایلات کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران جوہری بم بنانے سے محض ایک دو ہفتے دور، امریکا کا بڑا دعویٰ

ٹی وی پر نشر کیے گئے بیان میں ترجمان یحیحیٰ ساری کا کہنا تھا کہ بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہاز "پمبا” کو بھی متعدد بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے، قابض افواج کی جارحیت کا مکمل جواب دیں گے۔

دوسری جانب صہیونی افواج نے گزشتہ روز حوثیوں کے زیر کنٹرول بحیرہ احمر کی بندرگاہ الحدیدہ پر فضائی حملے کیے تھے جس میں تین افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top