جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

صدر بائیڈن اپنی پارٹی پر کنٹرول کھوچکے ہیں، امریکی اخبار کا دعویٰ

21 جولائی, 2024 11:18

واشنگٹن: امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر جوبائیڈن اپنی پارٹی پر کنٹرول کھو چکے ہیں۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے دعویٰ کے مطابق صدر بائیڈن اپنی پارٹی پر کنٹرول کھوچکے ہیں، ڈیمو کریٹ پارٹی کے درمیان ٹکراؤ اس ویک اینڈ پر شدت اختیار کرے گا۔

مزید پڑھیں:امریکی صدر جو بائیڈن کورونا وائرس میں مبتلا

اخبار کے دعویٰ کے مطابق 12ڈیمو کریٹس اراکین نے امریکی صدر جوبائیڈن سے دوبارہ الیکشن کی ضد چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے، ارکان میں ایوان نمائندگان کے 10اراکین اور2سینیٹرزشامل ہیں۔

امریکی اخبار نے مزید بتایا ہے کہ صدر جوبائیڈن کیخلاف آواز بلند کرنیوالے ڈیمو کریٹ اراکین کانگریس کی تعداد35ہوگئی۔ بائیڈن دستبردار نہ ہونے اور انتخابی مہم دوبارہ شروع کرنے کیلئے بضد ہیں۔
دوسری جانب ڈیمو کریٹس کی اکثریت نے کملا ہیرس کو بہترین صدارتی امیدوار قرار دے دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top