جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حزب اللہ کی ایک مرتبہ پھر اسرائیل پر راکٹس کی برسات

20 جولائی, 2024 19:37

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے ایک مرتبہ پھر اسرائیلی شہر دافنه میں راکٹوں کی برسات کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مزاحمتی تنظیم نے لبنان سے شمالی اسرائیل پر تقریباً 45 سے زائد راکٹ داغے اور دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا جسکے باعث کچھ علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے جواب میں حزب اللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے اقدام سے باز نہ آیا تو بھرپور کارروائی کریں گے۔

دوسری جانب فلسطین کے مزاحمتی گروپ حماس نے بھی حزاب اللہ کے حملوں کو خیر مقدم کیا ہے۔

مزید پڑھیں: واشنگٹن پوسٹ نے بھی اسرائیل کو حزب اللہ سے خبردار کردیا

واضح رہے کہ اسرائیل نے لبنان پر قبضے کیلئے حزب اللہ کو دھمکی دی تھی جس کے بعد مزاحمتی گروپ اور اسرائیل کے درمیان حالات کشیدہ ہیں جبکہ صہیونی فوج کو اندرونی محاذ پر حماس کا چیلنج درپیش ہے۔

7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں اسرائیلی فوج ابتک حماس کو شکست دینے میں ناکام رہی ہے جبکہ اس دوران 38 ہزار سے زائد معصوم فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا ہے جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top