جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

صدر بننے سے پہلے حماس قیدیوں کو رہا کرے ورنہ؟ ٹرمپ کی حماس کو دھمکی

19 جولائی, 2024 21:08

امریکا کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو دھمکی دی ہے کہ میرے وائٹ ہاؤس میں قدم رکھنے سے پہلے حماس قیدیوں کو رہا کردے۔

ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو دھکمی دی کہ 7 اکتوبر کو اغواء کیے گئے ہمارے قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے، میرے عہدہ سنبھالنے سے پہلےتمام لوگ واپس آجائیں ورنہ اسکی بڑی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کن یرغمالیوں کا حوالہ دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ کی پٹی، مشرقی یروشلم پر اسرائیلی قبضہ غیرقانونی قرار

دنیا بھر میں 60 سے زائد امریکی زیر حراست ہیں، جن میں غزہ میں حماس کے زیر حراست 8 امریکی قیدی شامل ہیں۔ جنہیں مزاحمتی تنظیم حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر کیے گئے حملے کے دوران پکڑا تھا۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ میں ابتک 38 ہزار 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top