مقبول خبریں
امیر لڑکوں کو ٹھگنے والی حسین لڑکی! جانیے کون ہے؟
چین سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے امیر لڑکوں کو ٹھگنے کے طریقے بتادیئے۔
چینی اخبار کے مطابق لی چوانکو نامی خاتون مبینہ طور پر ہر سال 142 ملین یوآن (تقریباً 5 ارب 43 کروڑ روپے) کماتی ہے جس نے خواتین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے رشتے اور مالی مشورے فراہم کر کے چین میں محبت کے گرو کے طور پر مقبولیت حاصل کر رکھی ہے۔
اس خاتون کو سوشل میڈیا پر فالو کرنے والوں کی تعداد بھی اچھی خاصی ہے جبکہ لی چوانکو کے مشورے اکثر تنازعات بھی پیدا کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: بیوی کو باس کیساتھ رننگے ہاتھوں پکڑنے کیلئے شوہر نے ڈرون بھیج دیا
متنازع لَو گرو کے ساتھ آن لائن ویڈیو ملاقات یا مشاورت کرنے کیلئے بھی فیس ہے جو 155 ڈالرز سے 1400 ڈالر کے درمیان ہے۔