جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ کی پٹی، مشرقی یروشلم پر اسرائیلی قبضہ غیرقانونی قرار

19 جولائی, 2024 19:10

بین الاقوامی عدالت انصاف نے غزہ کی پٹی اور مشرقی یروشلم پر اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی عدالت انصاف کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی اور مشرقی یروشلم قانونی طور پر فلسطین کا حصہ ہے، اس جگہوں پر صہیونی آبادی کاری غلط ہے۔

اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف کی سماعتوں میں حصہ لینے سے انکار جبکہ اسکے بجائے تحریری بیان جمع کروایا۔

تقریباً 52 ممالک کی جانب سے اپنی رائے کا اظہار کیا گیا جس میں اکثریت نے اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی قرار دیا، قابض افواج کے اتحادی ملک امریکا نے رائے دینے سے گریز کیا۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کی یواین اسکول سمیت دو کیمپوں پر بمباری، 12 فلسطینی شہید

عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل مطالبہ کیا کہ فوری طور پر غیر مشروط انخلاء کو یقینی بنایا جائے اور قبضہ کیے گئے علاقے فلسطین اتھارٹی کو واپس کیے جائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top