جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہانیہ عامر کو کس ہالی ووڈ اسٹار کا سستا ورژن قرار دیا جارہا ہے؟

18 جولائی, 2024 18:21

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی حالیہ اشتہاری مہم میں کو ہالی ووڈ اسٹار کا سستا ورژن قرار دیا جانے لگا۔

اداکاری کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھانے والی ہانیہ عامر کو منفرد فیشن سینس کی بدولت سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں تاہم انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ جاری کی جس میں انہیں آٹو موبائل برانڈ کی تشہری مہم میں حصہ لیتے دیکھا گیا۔

اس ویڈیو شوٹ کے لیے اداکارہ کو مختصر بالوں کیساتھ منفرد گیٹ اپ دیا گیا تھا، جس پر مداح ناراض ہوگئے، ویڈیو منظر عام پر آتے ہی ہانیہ عامر کا موازنہ ہاؤس آف دی ڈریگن اسٹار ایما ڈی آرسی سے کیا جانے لگا۔

مزید پڑھیں: ہانیہ عامر کا میل ورژن سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ کی ایما ڈی آرسی سے مشابہت کو مداحوں نے تنقید کا نشانہ بنایا، کسی نے کمنٹ سیکشن میں ایما ڈی آرسی کی سستی کاپی قرار دیا تو کہیں صارف نے جعلی اداکار قرار دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top