جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ

18 جولائی, 2024 11:29

امریکی خام تیل کے اسٹاک میں توقع سے زیادہ ہفتہ وار گراوٹ کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برینٹ فیوچر 13 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے سے 85.21 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 31 سینٹ یا 0.4 فیصد اضافے سے 83.16 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز برینٹ فیوجر میں 1.6 فیصد اور یو ایس ویسٹ ٹیکساس کی قیمت میں میں 2.6 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکی خام تیل کے ذخائر میں 4.9 ملین بیرل کی کمی ہوئی۔

اس کا موازنہ تجزیہ کاروں کی جانب سے رائٹرز کے ایک سروے میں 30,000 بیرل کی کمی اور امریکن پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ ٹریڈ گروپ کی ایک رپورٹ میں 4.4 ملین بیرل کی کمی سے کیا گیا ہے۔

کم شرح سود اکثر خریداری کو بڑھادیتی ہے اور تیل کی طلب میں اضافہ کرتی ہے۔

اس ضمن میں فیڈرل ریزرو کے عہدیداروں نے کہا کہ امریکی مرکزی بینک افراط زر کی بہتر رفتار اور لیبر مارکیٹ کو بہتر توازن میں رکھتے ہوئے شرح سود میں کمی کے قریب ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top