جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حزب اللہ نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل پر راکٹس کی برسات کردی

17 جولائی, 2024 20:55

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کرتے ہوئے صہیونی تنصیبات کو نشانہ بناڈالا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر حملوں کے پیش نظر حزب اللہ نے اسرائیل پر 200 سےزائد راکٹس داغ دیئے اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، حزب اللہ کے حملوں کے باعث تل ابیب حکام پریشان ہیں جکہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔

مزید پڑھیں: اگر فلسطینیوں پر حملے بند نہ کیے تو اسرائیلی قصبوں کو نشانہ بنائیں گے

اسرائیل سے متصل سرحد الجلیل اور دیگر شہروں میں لوگوں نے گزشتہ رات انتہائی بے سکونی اور خوف و ہراس کے عالم میں گزاری جبکہ فوجی سائرن بھی بجائے گئے۔

مزید پڑھیں: واشنگٹن پوسٹ نے بھی اسرائیل کو حزب اللہ سے خبردار کردیا

اس سے پہلے امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے کہا تھا کہ صہیونی حکومت کسی بھی لحاظ سے حزب اللہ کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار نہیں۔

صہیونی فوج کے اعلیٰ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل لبنان کے ساتھ جنگ کے لئے تیار نہیں، غزہ کی جنگ میں دفاعی آلات کو نقصان پہنچنے کے بعد صہیونی فوجی نہایت خستہ اور تھکاوٹ کا شکار ہیں اسی لئے شمالی سرحدوں پر نئی جنگ ان کے لیے شکست کا سبب بن سکتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top