جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یوم عاشور؛ سرفراز احمد نے منقبت پڑھ کر مداحوں کو خوش کردیا، ویڈیو وائرل

17 جولائی, 2024 18:52

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے یوم عاشورہ کے موقع پر منقبت پڑھ کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق کپتان و وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی جانب سے عاشورہ کے موقع پر نہایتی احترام کے کیساتھ منقبت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ سابق کپتان 10 محرم الحرام کی مناسب سے اہل بیت کیساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے معروف منقبت نہ پوچھیے کہ کیا حسین ہے! کرم کی انتہا حسین ہے پڑھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام سے منایا  جا  رہا ہے

مداحوں کی جانب سے سرفراز احمد کی منقبت پڑھنے کی ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top