جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مسقط میں مسجد پر حملے کی ذمےداری داعش نے قبول کرلی

17 جولائی, 2024 12:27

مسقط میں گزشتہ روز مسجد پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔

ایک بیان میں داعش  نے عمان کے دارالحکومت مسقط کی مسجد امام علی بن ابی طالب میں یوم عاشور کے موقع پر حملے کی ذمےداری قبول کی۔

گزشتہ روز تین دہشت گردوں نے مسجد میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی تھی جس کے نتیجے میں چار پاکستانیوں سمیت چھ افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے تھے۔

حملے کے وقت مسجد میں یوم عاشور کی مجلس جاری تھی جب کہ پولیس نےجوابی کارروائی کرتے ہوئے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمان میں مسجد کے قریب فائرنگ، پاکستانیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے وقت مسجد میں تقریباً 700 افراد موجود تھے اور فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top