جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیل کے غزہ میں بیک وقت تین فضائی حملے، 48 فلسطینی شہید

17 جولائی, 2024 09:58

صیہونی فوج نے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں غزہ پر تین فضائی حملے کردیے۔

غزہ کے شہری دفاع کے ادارے کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے سے بھی کم عرصے میں اسرائیل کے تین فضائی حملوں میں کم از کم 48 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وسطی غزہ کے علاقے نصرات میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والے ایک اسکول پر فضائی حملی کیا گیا جس میں کم از کم 25 افراد شہید ہوئے۔

اس کے علاوہ جنوبی خان یونس میں کیے گئے اسرائیلی فضائی حملے میں 18 اور شمالی غزہ کے علاقے بیت لہیا میں پانچ فلسطینی شہید ہوئے۔

ایک بیان میں اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے دیر البلاح میں اس کے مشترکہ آپریشن سینٹر کے قریب حملہ کیا، جہاں سے وہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں تعاون کرتا ہے۔

نو ماہ کی جنگ میں غزہ میں یو این آر ڈبلیو اے کے 70 فیصد اسکولوں پر بمباری کی جا چکی ہے اور اس کے احاطے میں پناہ لینے والے 539 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں کم از کم 38,713 فلسطینی شہید اور 89،166 زخمی ہو چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top