جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان کی بیرونی پوزیشن نازک، مہنگائی سے سماجی تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے: موڈیز

16 جولائی, 2024 15:15

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے پاکستان کیلئے فنڈنگ کے امکانات میں بہتری آئے گی۔

موڈیز نے پاکستانی معیشت سے متعلق اپنی رپورٹ میں کہا کہ نیا آئی ایم ایف پروگرام فنانسنگ کے معتبر ذرائع فراہم کرے گا جب کہ دوطرفہ ممالک، عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ کا حصول شامل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مہنگائی کی وجہ سے سماجی تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے، زیادہ ٹیکسز، توانائی کے نرخوں میں مستقبل کی ایڈجسٹمنٹ اصلاحات پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔

موڈیز نے کہا کہ مشکل اصلاحات نافذ کرنے کا مضبوط انتخابی مینڈیٹ نہ ہونا خطرات پیدا کرسکتا ہے۔

اپنی رپورٹ میں ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ رواں مالی سال پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات 12 ارب ڈالر ہیں، مالی سال 27-2026 کے لیے 23 ارب ڈالر کی مالی ضروریات درپیش ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کے پاس9.4ارب ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر کی ضروریات سے کافی کم ہیں، ملک کی بیرونی پوزیشن اب بھی نازک ہے، بلند بیرونی مالیاتی ضروریات کے ساتھ 3 سے 5 سال پالیسیوں میں مشکلات درپیش ہوں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top