جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکا میں سکھوں کو دھمکی دینا بھارتی شہری کو مہنگا پڑ گیا

15 جولائی, 2024 20:00

امریکا میں سکھوں کے خلاف نفرت آمیز گفتگو کرتے ہوئے اور انہیں دھمکی دینے پر بھارتی شہری پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں مقیم ایک بھارتی شہری بھوشن اتھالے پر سکھوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یہ الزامات ستمبر 2022 میں دائر کی گئی ایک شکایت سے اخذ کیے گئے ہیں، جس میں کہا گیا تھا کہ اتھالے نے ایک سکھ این جی او کو دھمکی آمیز فون کالز کیں۔

شکایت کے مطابق بھوشن اتھالے نے سات صوتی پیغامات چھوڑے جن میں سکھ ملازمین کو ریزر سے نقصان پہنچانے اور قتل کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

مارچ میں ملزم نے مبینہ طور پر سکھوں اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر پر مشتمل دو اور صوتی پیغامات بھیجے تھے۔

جرم ثابت ہونے کی صورت میں اتھالے کو ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دینے اور مذہبی برادریوں کو ہراساں کرنے پر 15 سال قید اور ڈھائی لاکھ ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی سطح پر سکھ رہنماؤں کے خلاف تشدد کی خبریں آتی رہی ہیں جن میں ہردیپ سنگھ نجار اور گرپتونت سنگھ پنوں پر مبینہ حملے بھی شامل ہیں۔

ان واقعات کے نتیجے میں امریکہ اور کینیڈا میں ہندوستانی عہدیداروں اور را کے ایجنٹوں کے خلاف تحقیقات ہوئی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top