جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

دو سال کے دوران ملک میں بجلی کتنی مہنگی ہوئی؟

15 جولائی, 2024 18:17

گزشتہ 2 برسوں کے دوران بجلی کے بنیادی ٹیرف میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دو سالوں کے دوران پاکستان کے بجلی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں 22 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

 بجلی صارفین پر فی یونٹ 3 روپے 23 پیسے کا مستقل سرچارج الگ سے عائد کیا گیا ہے جسے ملا کر 2 سال میں بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں اضافہ 25 روپے 76 پیسے بنتا ہے۔

بجلی صارفین پر 2 سال میں 2 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالا گیا، جولائی تا اکتوبر 2022 بجلی کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے تک اضافہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کتنی مہنگی کردی گئی؟

جولائی 2023 میں بجلی کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 50 پیسے تک اضافہ کیا گیا جب کہ 3.23 روپے کا مستقل سرچارج بھی عائد کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ جولائی 2024 میں بنیادی ٹیرف کی مد میں فی یونٹ بجلی 7.12 روپے تک مہنگی کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ اور سرچارج عائد کیا گیا جب کہ صارفین سہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں اضافے کابوجھ الگ بردداشت کرتے ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top