جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر خطاب کے دوران قاتلانہ حملہ

14 جولائی, 2024 09:27

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی خطاب کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے جبکہ ٹرمپ کے محافظوں نے حملہ آور کو ہلا ک کر دیا ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق کہ ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کیلئے اسٹیج پر موجود تھے اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور گولی بظاہر سابق امریکی صدر کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام پر عائد پابندیاں اٹھا لی گئیں

دوسری جانب سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اب محفوظ ہیں اور ان کی انتخابی مہم کا کہنا ہے کہ ایک مقامی اسپتال میں ان کا چیک اپ کیا گیا۔ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے سی بی ایس نیوز کے رابرٹ کوسٹا کو بتایا کہ ان کے والد کی صحت ٹھیک ہے۔

امریکی سیکرٹ سروس نے تصدیق کی ہے کہ حملہ آور اور مجمع میں موجود ایک رکن سمیت دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو تماشائی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reuters (@reuters)

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گولیوں کی آواز سنائی دینے کے بعد سابق امریکی صدر نے اپنے دائیں کان کو ہاتھ لگایا اور انتہائی پھرتی سے نیچے جھک گئے۔

اس دوران ریلی میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کے لئے بھاگنے لگے تاہم چند ہی لمحے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کھڑے ہوئے حامیوں کی طرف دیکھ کر فضا میں مکا لہرایا۔

جس کے بعد سیکیورٹی اہلکار ٹرمپ کو اپنے حصار میں لے کر موقع سے روانہ ہوگئے، واقعہ کے بعد ریلی فوری طور پر ختم کردی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top