جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

13 جولائی, 2024 12:00

پاکستان میں 16 جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت جولائی کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک اور نمایاں اضافے پر غور کر رہی ہے۔

جولائی 2024 کے آخر میں پٹرول کی قیمتوں میں متوقع اضافے کی وجہ سے افراط زر سے متاثر صارفین کو اضافی جھٹکے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 68 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 16 جولائی سے شروع ہونے والے اگلے 15 دنوں تک ہوگا۔

اس متوقع اضافے کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 273.29 روپے اور ڈیزل کی قیمت 281.17 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے 15 جولائی تک پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top